French Statues Get Anti-Pollution Masks In Clean Air Protest

فضائی آلودگی کے خلاف انوکھا احتجاج ۔ فرانسیسی مجسموں نے بھی ماسک پہن لیے

پیرس اور فرانس کے دیگر شہروں میں  سماجی کارکنوں نے ہفتے کے روز مجسموں پر ماسک چڑھا دیے تاکہ فضائی آلودگی کی روک تھام میں فرانس کی ناکامی کو اجاگر کیا جا سکے۔
یہ احتجاج فرانس کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پرکیا گیا تھا جس میں فرانس کی طرف سے یورپین کمیشن کو فضا صاف رکھنے اور اس کا معیار بہتر بنانے میں درپیش خامیوں  کو دور کرنے کا منصوبہ پیش کرنا تھا۔

ہوا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے مشترکہ بیانیے میں، ماحولیاتی اور اینٹی ایئر پولیوشن گروپس، ANV-COP 21، بائسیکل یوزرز فیڈریشن اور گرین پیس شامل تھے۔
فروری 2017 میں یورپین فیڈریشن نے 5 ممالک جن میں فرانس،برطانیہ اور جرمنی بھی شامل ہیں،کو حکم دیا تھا کہ وہ دھواں چھوڑ کر آلودگی کا باعث بننے والی کاروں کے معاملے پر اپنی گرفت  سخت کریں ۔
مذکورہ کمیشن کا کہنا تھا کہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مسلسل بلند سطح کے باعث یورپ میں 2013 میں ستر ہزاار افراد ہلاک ہوئے  جو کہ اسی سال روڈ ایکسیڈنٹ میں مرنے والے افراد سے تین گنا زائد تھی۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp