بالی ووڈ کے تینوں خانز کا عرفان خان کی بھرپور مدد کا اعلان

, شاہ رخ ، سلمان خان ، عامر خان عرفان کی فلم بلیک میل کو پروموٹ کرینگے

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے تینوں خانز شاہ رخ، عامر اور سلمان خان بیمار ساتھی اداکار عرفان خان کے لیے کھڑے ہوگئے۔بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار عرفان جان لیوا بیماری نیورو اینڈو کرائن ٹیومر میں مبتلا ہیں، بیماری تشخیص ہونے کے بعد عرفان خان فوراًعلاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے، علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم عرفان خان اپنی زیر تکمیل اور ریلیز کے لیے تیار فلموں کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لے پائیں گے جس کے باعث ان کی فلمیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں، لیکن عرفان خان کے اس مشکل وقت میں بالی ووڈ کے تینوں خانز نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں خانز شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے عرفان خان کی آنے والی فلم ’’بلیک میل‘‘کو ان کی غیر موجودگی میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں خانز کے لیے فلم’’بلیک میل‘‘کی اسپیشل اسکریننگ کا انتظام کیا جائے گا جسے دیکھنے کے بعد وہ فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp