اداکارہ و ماڈل مومل شیخ 6اپریل کو اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور : اداکارہ و ماڈل مومل شیخ 6اپریل (جمعہ ) کو اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گی۔ مومل شیخ 6اپریل 1986ء کوکر اچی میں پیدا ہوئیں ، وہ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی ہیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعدانہوں نے ٹی وی ڈرامہ سریل سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔مومل شیخ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ مختلف نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں۔ اداکارہ و ماڈل مومل شیخ اپنی 32ویں سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوست احباب کے ساتھ منائیں گی ۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp