ہریتھک روشن نے رنویر سنگھ کی آئی پی ایل میں پرفارمنس سے چھٹی کرادی

رنویر سنگھ فٹبال میچ میں اپنا بازو تڑوا بیٹھے جس وجہ سے انہیں صرف 15 منٹ کی پرفارمنس پر 15 کروڑ روپے معاوضہ ملنا تھا , رنویر سنگھ کے زخمی ہونے پر فلم’ ’ گلی بوائے‘‘ کی شوٹنگ روک دی گئی‘ آئی پی ایل7 جنوری سے شروع ہو رہا ہے

ممبئی : بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے رنویر سنگھ کی آئی پی ایل میں پرفارمنس سے چھٹی کرادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کی افتتاحی تقریب میں ڈانس پرفارمنس سے قبل ہی رنویر سنگھ فٹبال میچ میں اپنا بازو تڑوا بیٹھے جس وجہ سے انہیں صرف 15 منٹ کی پرفارمنس پر 15 کروڑ روپے معاوضہ ملنا تھا لیکن زخمی ہونے کے بعد ڈاکٹرروں کی جانب سے اداکار کو سختی سے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی جاندار پرفارمنس اور اینرجی کو دیکھتے ہوئے اٴْن کی جگہ دنیا کے پرکشش اداکار ہونے کا اعزاز پانے والے ہریتھک روشن کو منتخب کیا گیا ہے۔دوسری جانب راجیش منسوخانی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جہاں انہوں نے ہریتھیک روشن کی آئی پی ایل میں پرفارمنس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’دھوم مچانے کا وقت آگیا ہے۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ کے زخمی ہونے کی وجہ سے فلم ’ گلی بوائے‘ کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جب کہ آئی پی ایل کے 11 واں سیزن 7 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp