صرف ثقافتی تبادلہ ہی پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتے ہیں،وشال بھردواج

ممبئی۔ : بالی وڈ فلمساز وشال بھردواج نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے اور صرف ثقافتی تبادلہ ہی پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز وشال بھردواج نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو صرف ثقافتی تبادلہ ہی دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے، میں جب بھی پاکستان آتا ہوں تو مجھے دوبارہ یہاں آنے کی خواہش ہوتی ہے، مجھے یہاں صرف ایک تبدیلی محسوس ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمیں ہر بار یہاں سے پہلے سے زیادہ پیار ملتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp