ٹاپ ماڈل مہرین سیدپنجاب ریونیو اتھارٹی کی ’’برانڈ ایمبیسیڈر‘‘مقرر

لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے معروف ماڈل مہرین سید کو ’’برانڈ ایمبیسیڈر‘‘نامزد کردیا،پی آراے ہیڈ کوارٹر آمد پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے مہرین سیدکا استقبال کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل مہرین سید ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے پنجاب ریونیواتھارٹی کی ‘‘برانڈ ایمبیسیڈر’’نامزد ہوگئی۔
مہرین سید نے جی او آرون میں پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیااس موقع پرچیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی ڈاکٹرراحیل احمد،ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹر امان انورقدوائی، ڈائریکٹر کمیونیکیشن ردا قاسم نے مہرین سید کا استقبال کیا۔ مہرین سید کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلچرکوپروان چڑھائے بغیر معاشرے میں خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیرنہیں کیا جاسکتا۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp