گلوکارہ رابی پیر زادہ نے گاندھی کاقول شیئر کر نے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

ہم سوسالہ پر انے نہیں جدید دور میں رہتے ہیں ‘مجھ پر تنقید کر نیوالے خود بھارت کے تلوے چٹ رہے ہیں ‘گفتگو

لاہور : گلوکارہ رابی پیر زادہ نے گاندھی کاقول شیئر کر نے پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے ہیں کہ ہم سوسالہ پر انے نہیں جدید دور میں رہتے ہیں ‘مجھ پر تنقید کر نیوالے خود بھارت کے تلوے چٹ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رابی پیر زادہ نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اچھی بات کوئی بھی کر یں ہمیں اس سے سیکھنا چاہیے اس لیے میں نے گاندھی کا قول شیئر کر کے کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی اس پر کسی سے مجھے معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ عمر رسیدہ لوگ اپنی دکانداری چمکانے کیلئے مجھے پر تنقید کرتے ہیں ایسے لوگوں کو جوش نہیں ہوش سے کام لینا ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp