نازیہ حسن کا منگل کو 53 واں یوم پیدائش منایا گیا

فیصل آباد۔3 اپریل : معروف پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کی منگل کو 53واں یوم پیدائش منایا گیا ۔ عالمی شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی پاپ سنگر نازیہ حسن 3 اپریل 1965ء کوکراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ نازیہ حسن نے 1980ء کی دہائی میں صرف 15سال کی عمر میں پاپ گلوکارہ کی حیثیت سے پی ٹی وی سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا ۔ انہوں نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر بہت سے خوبصورت صدا بہار فلمی گیت گائے جن میں بھارتی اداکار فیروز خان کی فلم قربانی کا گیت ''آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ''نازیہ حسن کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا اس کے بعد انہوںنے درجنوں دیگر زبردست مقبول نغمے بھی گائے جس سے نازیہ حسن کو دنیا بھر میں پہچان ملی ۔
انہوں نے متعدد کمرشلز میں بھی کام کیا ۔ نازیہ حسن 1999ء میں کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہو گئیں ۔ انہیں علاج کیلئے لندن منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور 13اگست 2000ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ نازیہ حسن کی سالگرہ کے موقع پر الیکٹرانک میڈیانے خصوصی پروگرامات نشرجبکہ پرنٹ میڈیانے بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp