جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3 ‘‘ کے لئے بندوق چلانے کی تربیت حاصل کر رہی ہیں

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3 ‘‘ کے لئے جدید طرز کی بندوق چلانے کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور اس کے علاوہ جیکولین فرنینڈس فلم کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لئے بندوق چلانا سمیت اس میں گولیاں بھرنے، لاک کرنے،کھولنے اور الگ کرنے کی تربیت بھی حاصل کر رہی ہیں۔ فلم میں اداکار سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور دیگر شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp