اپنے جذبات اور جوش وتوانائی اداکاری پر نچاور کردیتی ہوں،رانی مکھرجی

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ میںاپنے جذبات اور جوش وتوانائی اداکاری پر نچاور کر دیتی ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ بطور اداکار ہمیں متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہمیں فلموں میں عمر اور کردار کے مطابق دکھائی دینا ہوتا ہے جیسا کہ اداکار عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ میں والد کا کردار ادا کیاجس میں انہوں نے خود کومکمل طور پرکردار کے مطابق ڈھالا ہے اور ہم سب ان کی عمر کا اندازہ نہیں لگا سکے تو یہ ایک اداکار کی ہر فلم کے لئے عمدہ فنی صلاحیتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں فلم میں کوئی کردار ادا کر رہی ہوتی ہوں تو مجھے حقیقت کے قریب دکھنا چاہیئے جس کے لئے میںاپنے جذبات اور جوش وتوانائی اپنی اداکاری پر صرف کرتی ہوں۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp