’’سنگھم‘‘ کی پنجابی ریمیک آئندہ سال ریلیز کی جائے گی

ممبئی۔ : بالی وڈ فلم ’’سنگھم‘‘ کی پنجابی ریمیک آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’سنگھم ‘‘ تامل فلم کا ہندی ریمیک تھی جس کی اب پنجابی ریمیک فلم بنائی جارہی ہے جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔ اداکار اجے دیوگن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹویٹر پر کہا کہ وہ اب فلم ’’سنگھم‘‘ کا پنجابی ریمیک لا رہے ہیں جس میں پنجابی اداکار پرمیش ورما مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی پیشکش کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک دیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp