چننگ ٹیٹم اور جینا ڈیون کا شادی کے 9 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ

لاس اینجلس ۔ : ہالی وڈ اداکار چننگ ٹیٹم اور ان کی بیوی و اداکارہ جینا ڈیون ٹیٹم نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار چننگ ٹیٹم اور ان کی بیوی و اداکارہ جینا ڈیون ٹیٹم کا انسٹاگرام پر کہنا ہے کہ انہوں نے 9 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورعلیحدگی کا یہ فیصلہ باہمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آپس میں بہترین دوست ہیں اور انہوں نے اپنے رشتے کو اب اختتام تک پہنچانے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ جانا ہے کہ ایک دوسرے کو وقت دیں اور جتنا ممکن ہو سکے بہت زیادہ خوش کن زندگی گزارنے کے لئے ایک دوسرے کی مدد کریں۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp