پرابھو دیوا نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں

ممبئی ۔ : بالی وڈ ڈانس کوریوگرافر، ڈائریکٹر، پروڈیوسر و اداکار پرابھو دیوا نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرابھو دیوا 3 اپریل 1973ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1986ء میں تامل فلم ’’مونا رگم ‘‘میںایک چھوٹے سے کردار سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد 1989ء میں اداکار کمل ہاسن کی فلم کے لئے پہلی بار کوریوگرافر دی جبکہ انہوں نے پہلی بار 1994ء میں تامل فلم ’’اندھو‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے ہندی ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی ‘‘ اور ’’اے بی سی ڈی 2 ‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پرابھو دیوامتعدد فلموں کی ہدایتکاری بھی دے چکے ہیں۔ انہیں ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp