اجے دیوگن کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ مزا آتا ہے، تبو

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ مزا آتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ وہ جب بھی اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کام کرتی ہیں تو انہیں کبھی بھی کام جیسا محسوس نہیں ہوا ہے کیونکہ ہم ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے ہیں جب ہم فلم انڈسٹری کا حصہ بھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ارد گرد مستی کرنے والے لوگ پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اجے دیوگن کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ مزا آتا ہے۔ اداکار اجے دیوگن اور تبو فلمساز لو رنجن کی نئی رومانوی کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp