کندھوں کی تکلیف سے صحت یاب ہو کر جلد واپس آنے کا ارادہ ہے، رنویر سنگھ

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہو رہے ہیں اور کندھوں کی تکلیف سے جلد چھٹکارا حاصل کر کے مضبوطی سے واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ گزشتہ دنوں کندھے کی تکلیف میں مبتلا تھے جس پر ان کے مداحوں نے ان کے لئے سوشل میڈیا پر جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس پر اداکار رنویر سنگھ کا سوشل میڈیا پر مداحوں کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ٹھیکہوں، میں اس سے چھٹکارا حاصل کر کے جلد واپس آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اداکار رنویر سنگھ فلم ’’گلی بوائے‘‘ اور ’’سمبا‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp