میری تیلگو گلوکاری کا قدرتی محسوس ہونا حیرانگی کا باعث ہے، فرحان اختر

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار و گلوکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ لوگوں کا پہلی بار میری تیلگو گلوکاری کا قدرتی محسوس ہونا میرے لئے حیرانگی کا باعث ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و گلوکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ میں تیلگو فلم کے لئے گائے گئے گانے ’’آئی ڈونٹ نو‘‘کی پسندیدگی پر لوگوں کا شکرگزار ہوں اور مجھے یہ پڑھ کر بے حد حیرانگی ہوئی کہ تیلگو زبان بولنے والوں کو میری پہلی بار تیلگو گلوکاری نیچرل محسوس ہوئی ہے۔ فرحان اختر نے پہلی بار تیلگو فلم ’’بھارت انے نینو‘‘ کے لئے گانا ’’آئی ڈونٹ نو‘‘گایاہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp