گلوکارہ رابی پیرزادہ کا مستقل طور پر قومی ایئر لائن پی آئی اے میں سفر کرنے کا فیصلہ

لاہور : گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مستقل طور پر قومی ایئر لائن پی آئی اے میں سفر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ کو قومی ایئر لائن کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے ،گزشتہ روز انکی پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر اسد اللہ غوری سے ملاقات ہوئی جس کے دوران انکے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ اس موقع پر اسد اللہ غوری نے کہا ک ہمارے لیے قومی ایئر لائن میں سفر کرنے والا ہر مسافر قابل احترام ہے اور ہماری کوشش ہے کہ انکو بہترین سے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ دوسری ایئر لائنز کی نسبت اپنی قومی ایئرلائن میں سفر کرنے کو ترجیح دیں ۔
اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ وہ آج ( بدھ ) پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہو رہی ہیں اور اپنے طور پر پی آئی کیلئے کام کروں گی تاکہ پوری دنیا میں ہماری قومی ایئرلائن کا نام روشن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ میں قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کی مشکور ہوں جنہوں نے پی آئی اے کی معیار کو بہتر بنانے میں عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp