اماراتی اداکار نے اسٹیج پر ہاتھ مانگ کر ساتھی خاتون کو حیران کر ڈالا

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں ایک اداکار نے اسٹیج پر حاضرین کے سامنے اپنی ساتھی اداکارہ کو شادی کی پیش کش کر کے حیران کر ڈالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی وڈیو میں ابوظبی چینل پر پیش کیے جانے والے پروگرام کے شریک اداکار احمد خمیس علی اپنی ساتھی اینکر پًرسن مشاعل الشحی کو منگنی کی انگوٹھی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اس غیر متوقع اقدام پر مشاعل لوگوں کی تالیوں کی گونج میں مسرّت اور حیرت کے مارے جلے جذبات کا شکار ہو گئیں۔نوجوان اداکار احمد نے بتایا کہ اس نے مشاعل کے گھر والوں سے رشتہ مانگا تھا جس پر وہ دونوں کی منگنی پر آمادہ ہو گئے۔ تاہم احمد نے فیصلہ کیا کہ وہ حاضرین کے سامنے اسٹیج پر مشاعل کو منگنی کی انگوٹھی پیش کر کے حیران کر دے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp