فلم ’’اکتوبر‘‘ کے لئے ہندی زبان کے استاد کی خدمات حاصل کیں،بانیتا سندھو

ممبئی۔ : بالی وڈ فلم ’’اکتوبر ‘‘ کی اداکارہ بانیتا سندھو نے کہا ہے کہ انہیں ایک سال قبل جب فلم کی ’’اکتوبر‘‘ کی پیشکش کی گئی تو اس کے لئے انہوں نے ہندی زبان سیکھنے کے لئے استاد کی خدمات حاصل کیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’اکتوبر ‘‘ کی اداکارہ بانیتا سندھو نے کہا ہے کہ انہیں فلم ’’اکتوبر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ برطانوی شائقین بھی ہدایتکار شوجیت سرکار کے تخلیق کردہ خوبصورت فن اور بین الاقوامی فلم دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ایک سال قبل جب فلم کی ’’اکتوبر‘‘ کی پیشکش کی گئی تو اس کے لئے انہوں نے ہندی زبان سیکھنے کے لئے استاد کی خدمات حاصل کیں کیونکہ لندن میں رہنے اور اردگرد رہنے والے لوگ بھی انگلش بولیں تو دوسری زبان پر عبور حاصل کرنے کے لئے بہت ہی مشکل پیش آئی۔ فلم میں رواں سال 13اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp