فلم ’’پرمانو:دی سٹوری آف پوکھران‘‘ 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

ممبئی۔ : بالی وڈا داکار جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔ فلم 4مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراھام کی کمپنی جے اے انٹرٹینمٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے ترجمان نے فلم ’’پرمانو:دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔ فلم 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،فلم کی کہانی پہلے جوہری ٹیسٹ پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک شرما ہیں ۔ فلم کی کاسٹ میں جان ابراھام، ڈیانا پنٹے اور بھومن ایرانی شامل ہیں ۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp