جان ابراھام نے فلم ’’پرمانو: دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کے لئے اشتراکی معاہدہ ختم کر دیا

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار جان ابراھام کی کمپنی جے اے انٹرٹینمٹ پرائیوٹ لمیٹڈ نے کری ارج انٹرٹینمٹ کے ساتھ فلم ’’پرمانو: دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کی فلمسازی کے لئے کیا گیا اشتراکی معاہدہ ختم کر دیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراھام کی کمپنی نے یکم اپریل کو عوامی نوٹس جاری کیا جس میں انہوں نے کری ارج انٹرٹینمٹ کے ساتھ فلم ’’پرمانو: دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کے لئے کیا گیا معاہدہ ختم کر دیا۔ فلم کی کہانی بھارت کے پہلے جوہری ٹیسٹ پر مبنی ہے ۔ فلم ابتدائی شیڈول کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میںریلیز ہونا تھی جو اب تک چار بار تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔ فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp