آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں رنویر سنگھ کی جگہ ورون دھون پرفام کریں گے

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار ورون دھون نے رنویر سنگھ کی جگہ انڈین پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ کندھے پر چوٹ کے باعث آئی پی ایل میں پرفام نہیں کریں گے اور اب ان کی جگہ ورون دھون پرفام کریں گے جس کے لئے ورون دھون نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ آئی پی ایل7 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ ورون دھون ان دنوں انوشکا شرما کے ساتھ فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ فلم29 ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp