Injured Ranveer Singh Bowled Out Of IPL Opener

فٹبال کھیلتے ہوئے چھوٹے سے عمل کے باعث رنویر سنگھ 5کروڑ روپے سے محروم ہوگئے

ممبئی : بولی وڈ کے علاالدین خلجی رنویر سنگھ فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے، جس وجہ سے وہ 11 ویں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس نہیں کرسکیں گے۔رنویر سنگھ کو آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں 15 منٹ کی پرفارمنس کرنے کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش ہوئی تھی۔زخمی ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں چند ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، جب کہ مسلسل میڈیکل چیک اپ ہونے کی وجہ سے افتتاحی تقریب میں پرفارمنس نہیں کرپائیں گے۔
رنویر سنگھ فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے، جس وجہ سے وہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گے۔اطلاعات کے مطابق پدماوت میں علا الدین خلجی کا کردار نبھانے پر انہیں 10 کروڑ روپے ملے تھے، جب کہ فلم کی شوٹنگ 2 سال تک جاری رہی تھی جب کہ یہاں انہیں صرف 15منٹ کی پرفارمنس پر 5 کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی۔رنویر سنگھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمی ہوجانے کے باعث اگرچہ اداکار آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس نہیں کریں گے، تاہم وہ اپنی آنے والی فلم گلی بوائے کی شوٹنگ برقرار رکھیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رنویر سنگھ کے زخمی ہونے کے باوجود ان کی آنے والی فلموں کی شوٹنگ میں کوئی خلل نہیں پڑے گا، تمام فلموں کی شوٹنگ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ رنویر سنگھ زخمی ہونے کے باوجود اپنی آنے والی فلموں گلی بوائے، سمبا اور 83 کی شوٹنگ کو جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ گلی بوائے میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، سمبا میں ان کے ساتھ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان جب کہ 83 میں ان کی ہیروئن کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اپریل 2018

Share On Whatsapp