فلم ’’ریڈ‘‘ نے تین ہفتوں میں 94.19کروڑ روپے کما لئے

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ‘‘ نے تین ہفتوں میں 94.19کروڑ روپے کما لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ‘‘ 100کروڑ روپے کلب میں داخل ہونے والی ہے فلم نے ریلیز کے تین ہفتوں میں 94.19کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔ فلم میں اجے دیوگن نے انکم ٹیکس آفیسر کا کردار ادا نبھایا ہے جبکہ ان کے ساتھ الینا ڈی کروز اور سائوربھ شکلا بھی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار راج کمار گپتا ہے ۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اپریل 2018

Share On Whatsapp