ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ٹو‘‘ نے ریلیز کے تین دنوں میں 73.10کروڑ کما لئے

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ٹو‘‘ نے ریلز کے تین دنوں میں 73.10کروڑ کما لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ٹو‘‘30مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی گئی جس نے ریلیز کے پہلے دن 25.10کروڑ ، دوسرے دن20.40کروڑ اور تیسرے دن 27.60کروڑ روپے کا بزنس کیا جو مجموعی طور پر 73.10کروڑ روپے بنتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار احمد خان ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اپریل 2018

Share On Whatsapp