کیمیرون ڈیاز کی اداکاری سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق

لاس اینجلس۔ : ہالی وڈ اداکارہ کیمیرون ڈیاز نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ کیمیرون ڈیاز نے 2002ء میں بنائی گئی کامیڈی ہالی وڈ فلم ’’دا سویٹسٹ تھنگ‘‘ کی ساتھی اداکارہ کرسٹینا اپلیگیٹ اور سیلما بلیئر کے ساتھ ایک انٹرویو میں تینوں کے دوبارہ اکھٹے کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاید میں کام کروں، شاید نہ کروں ،میں اس وقت اصل میں ریٹائر ہوں لہذا میں اب آپ دونوں کو آگے مزید دیکھنا چاہوں گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اپریل 2018

Share On Whatsapp