سلمان خان فلم’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے لئے گانا ’’او او جانے جانا‘‘ دوبارہ تخلیق کریں گے

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار سلمان خان اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی پہلی فلم’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے لئے سپر ہٹ گانا ’’او او جانے جانا‘‘ دوبارہ تخلیق کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی پہلی فلم’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے لئے 1998ء میں بنائی گئی فلم ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘ کا سپر ہٹ گانا ’’او او جانے جانا‘‘ دوبارہ تخلیق کریں گے جسے گلوکار کمال خان نے گایا اور جتن اور للت نے کمپوز کیا تھا جبکہ گانے کا نیا ورژن بھی گلوکار کمال خان ہی گائیں گے، اس گانے میںازابیل کیف اور سورج پنچولی کے ساتھ اداکار سلمان خان بھی ایک بار پھر سے اپنا جادو جگائیں گے، ہدایتکار سٹینلے ڈی کوسٹا کی فلم کی عکسبندی اپریل کے تیسرے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اپریل 2018

Share On Whatsapp