فلم ’’باغی 2 ‘‘ کا 2 روز میں 45.50 کروڑ روپے کا بزنس، فلم ’’پدماوت‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی۔ : بالی وڈ فلم ’’باغی 2 ‘‘ نے ریلیز کے 2 روز میں 45.50 کروڑ روپے کا بزنس کر کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2016ء میںبننے والی فلم ’’باغی‘‘ سلسلے کی دوسری فلم ’’باغی 2‘‘ 30 مارچ کو ریلیز ہوئی جس نے ریلیز کے پہلے روز ہی 25.10 کروڑ، دوسرے روز20.40 اور مجموعی طور پر45.50 کروڑ روپے کما لئے ہیں جبکہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز 25.10 کروڑ کا بزنس کر کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘، اکشے کمار کی فلم ’’پیڈ مین‘‘، اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ ‘‘اور سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، فلم کی کاسٹ میں ٹائیگر شروف، دیشا پٹانی، شردھا کپور، پراتیک ببر، منوج باجپائی، دیپک دوبریال اور ٹوم الٹر شامل ہیں ۔
فلم کے ہدایتکار احمد خان نے دیں ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اپریل 2018

Share On Whatsapp