فلم ’’راضی‘‘ کا پہلا ٹریلرجلد ریلیز کیا جائے گا

ممبئی ۔ : بالی وڈ ہدایتکارہ مہگنا گلزار نے فلم ’’راضی‘‘ کے پہلے ٹریلر کی تاریخ کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ٹریلر 10دن بعد ریلیز کیا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی فلم عالیہ بھٹ وکی کوشل کے ساتھ عکسبندی میں مصروف ہیں۔ ہدایتکارہ مہگنا گلزار نے سماجی میل جول کی و یب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کی جھلک شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا پہلا ٹریلرآئندہ دس روز میں جاری کردیا جائے گا۔ مزکورہ فلم میں عالیہ ایک کشمیری لڑکی کا کردارادا کر رہی ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اپریل 2018

Share On Whatsapp