سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ 5اپریل کو ہو گا

نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کے باعث جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی , اگرسلمان خان کو سزا ہوئی تو پروڈیوسرز کے 600 کروڑ روپے داؤ پر لگ سکتے ہیں

ممبئی : اداکار سلمان خان تنازعات کے حوالے سے بڑی شہرت رکھتے ہیں اور اس وجہ سے ان کا فلمی کیریئر عروج و زوال کا شکار رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جانا ہے، جس میں اگر انہیں سزا ہوئی تو پروڈیوسرز کے 600 کروڑ روپے داؤ پر لگ سکتے ہیں۔سلو میاں مشہور ہٹ اینڈ رن کیس اور 2 چنکارا ہرن کے شکار کے مقدمے سے بری ہوچکے ہیں لیکن اب ایک اور نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کے باعث ان پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پر راجستھان کی مقامی عدالتوں میں نایاب کالے ہرن کے شکار اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔جودھپور کی مقامی عدالت میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے کالے ہرن کے شکار کے مقدمے میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 5 اپریل کو سنایا جائے گا جب کہ مقامی عدالت نے سلمان خان سمیت تمام نامزد ملزمان کو بھی فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر طلب کر رکھا ہے۔دبنگ خان 5اپریل کو مقدمے کے فیصلے کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں تو وہیں بالی وڈ کے پروڈیوسرز بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اپریل 2018

Share On Whatsapp