ماہرہ خان کی فلم ’’ سات دن محبت ان‘‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

کراچی : نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’ سات دن محبت ان‘‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔فلم ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اپریل 2018

Share On Whatsapp