Suicide Attack By Four Girls Kills 2 In Nigeria

چارنوجوان لڑکیوں کا خود کش حملہ

میدوگوری : نائجیریا میں چار ٹین ایجر خود کش بمبار لڑکیوں کی ایک کارروائی کے نتیجے میں کم ازکم دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔حملہ آور لڑکیوں کی عمریں تیرہ اور اٹھارہ برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ یہ تازہ پرتشدد کارروائی ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب ابوجہ حکومت نے بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ مبینہ طور پر بوکو حرام کی جنگجوؤں نے یہ دوہرے حملے بورنو ریاست کے دارالحکومت میدوگوری میں کیے۔
حملہ آور لڑکیوں کی عمریں تیرہ اور اٹھارہ برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ یہ تازہ پرتشدد کارروائی ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب ابوجہ حکومت نے بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 1 اپریل 2018

Share On Whatsapp