Karina Wants Taimor Ali Khan To Work In Student Of The Year Film

کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کو ابھی سے فلم ڈیبیو کروانے کی تیاریاں، فلم کا نام بھی بتا دیا گیا

ممبئی۔ یکم اپریل : بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے بیٹے تیمور علی خان کو فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 5 ‘‘ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے اشتہار کی عکسبندی کے دوران بیٹے تیمور علی خان کی بنائی گئی مختصر وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں کرینہ کپور یہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ تیمور علی خان کو اس لئے لائی ہیں کہ وہ اسے فلم ’’سٹوڈنٹس آ دی ایئر 5 ‘‘ میں ضرور دیکھنا چاہیں گی۔

تاریخ اشاعت : اتوار 1 اپریل 2018

Share On Whatsapp