Strict Punishment For Foreigners Who Refuse To Leave Saudi Arabia After Expiration Of Their Visit Visa

ویزٹ ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود واپس نہ جانے والے غیر ملکیوں کیلئے سعودی عرب میں نئی اور سخت سزاوں کا اعلان کردیا گیا

ریاض ۔یکم اپریل : سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزٹ ویزے پر بلانے کے بعد میعاد کے اختتام پر واپس نہ بھیجنا قانوناً جرم ہوگا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہایسا کرنے پر شہری یا غیر ملکی کو 50ہزار ریال جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا ہوگی۔ غیر ملکی ہونے کی صورت میںسزا کے اختتام پر اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 1 اپریل 2018

Share On Whatsapp