بھارت کے معروف اداکار نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی

لندن : :بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور نے خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور اور خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مابین معاشقے کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی ایک ساتھ سگریٹ نوشی کی تصاویر بھی کافی وائرل ہوئیں تھیں ۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رنبیر کپور نے لندن میں ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی ۔
ماہرہ خان ان دنوں اپنی فلم ورنہ کی پرموشن کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں رنبیر کپور نے ماہرہ خان کے لیے ایک پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا اور اسی ڈنر میں انکو شادی کی پیشکش بھی۔ماہرہ خان کی جانب سے ابھی تک شادی کی پیشکش کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔یاد رہے کہ یہ خبر پرانی ہے جب رنبیر کپور لندن گئے تھے تا ہم یہ انکی جانب سے رشتے کی پیشکش بھی کی گئی تھی یہ بات حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 1 اپریل 2018

Share On Whatsapp