جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ

بیروت۔ : جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کی تباہی کی اطلاعات ہیں۔ حزب اللہ کے المنار ٹیلی وژن کے مطابق بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والا یہ اسرائیلی جاسوس طیارہ ہفتہ کی صبح گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ واقعہ بیت یاہون اور برعشیت نامی دیہات کے درمیانی علاقے میں پیش آیا۔ مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اسرائیل کی جانب سے اس تناظر میں تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp