Court Asks Lawyers To Cross Question Cleric Who Claims To Performed Meera's Nikkah

فلمسٹار میرا کی جانب سے دائر تکزیب نکاح کیس دلچسپ مرحلے میں داخل

لاہور : فیملی کورٹ نے فلمسٹار میرا کی جانب سے دائر تکزیب نکاح کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو نکاح خواں کے بیان پر بحث کیلئے طلب کر لیا۔فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کے وکلاء کی مصروفیات کی وجہ سے کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کر دی۔ عتیق الرحمان کا کہنا ہے اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے۔ دوسری جانب میرا نکاح کو نہیں مانتی اور کہتی ہے عتیق الرحمان جھوٹا ہے۔ ادھر نکاح خواں حامد علی نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروا تے ہوئے بتایا تھا کہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح اس نے گواہان کی موجودگی میں اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا۔ نکاح نامہ مکہ کالونی کی یونین کونسل میں رجسٹر ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp