Sales Person Jailed For Groping Woman On Metro, Dubai

دبئی ، خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پرسیلز مین کوجیل کی سزا

دبئی : دبئی میں ایک سیلز مین کو میٹرو میں سفر کے دوران خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش میں تین ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ۔ ایک بھارتی سیکرٹری فروری میں نوربینک اسٹیشن سے اپنے گھر جارہی تھی ۔ خاتون جب میٹرو میں سوار ہوئی تو اسنے نوٹس کیا کہ ایک 38 سالہ شخص اسکے ہیچھے آکر بیٹھ گیا ہے ۔ تھوڑی ہی دیر بعد آدمی نے اپنے ہاتھ خاتون کی کمر پر رکھ دئیے اور اسے اسکو کمر سے کئی بار چھونے کی کوشش کی ۔ خاتون نے آدمی کوپیچھے کو دھکا دیا اور اس پر خوب چلائی ۔ خاتون نے فوری طور پر پولیس کو کال کی ۔ منگل کے روز دبئی عدالت نے آدمی پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہو جانے پر  تین مای جیل کی سزا سنا دی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp