Amer Centres: The One-stop Point For All Visa Services In Dubai

ویزہ فیس کے حوالے سے شاندار اعلان

دبئی ،ویزہ درخواستوں کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا

دبئی : امیگریشن کے افسران نے تصدیق کی ہے کہ ویزہ درخواستوں کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے جب سے "ون سٹاپ امر سینٹر "کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ امر سینٹر کا مقصد ریزیڈنسی سے متعلق معاملات کو دیکھنا ہے ۔ خلیج ٹائمز سے خطاب کرتے ہوئےامیگریشن اور غیر ملکی معاملات میں "امر سینٹر" میں کلائنٹ خوشی سینٹر کے ڈرایکٹر میجر سلیم محمد بن علی نےاس دعوے کی تردید کی ہے کہ جب سے دبئی میں اسمارٹ ویزہ سینٹرز کھلے ہیں ویزہ درخواستوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
بن علی نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ کے فیصلے کے بعد سے پرنٹ ویزہ درخواستوں کی فیس 2014 سے 100 درہم ہے تاہم ( جی ڈی آرایف اے )کے نظام کے تحت اب یہ چیک کرنا ضروری ہے کہ کیا صارفین سے وزارت خارجہ کی بتائی ہوئی فیس وصول کی جارہی ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹائپنگ مراکز نے مختلف قیمتوں کو متعارف کرایا تاکہ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرسکیں اور اس دوران اکثر نظام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی پائے گئے تھے۔ لیکن گزشتہ تین سالوں سے اس فیس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ بن علی علی نے بتایا کہ ٹائپنگ مراکز متعارف کرانے کا مقصد صارفین کے لیے ٹائپ ویزہ درخواستوں سے متعلق لین دین ( جی ڈی آرایف اے ) کی نگرانی میں کروانا تھا تاکہ ایک شفاف نظام کیا جا سکے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Amer Centres: The One-stop Point For All Visa Services In Dubai
Share On Whatsapp