الشفاء آئی ٹرسٹ کی خدمات میں بیرون ملک پاکستانیوں کا بھی حصہ ہے، وزیر اعظم

الشفاء ٹرسٹ کیلئے جنرل (ر) جہانداد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ‘ وہ لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لانے کا جذبہ رکھتے تھے ‘ ٹرسٹ کیلئے ہزاروں لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا ‘ صحت کے شعبے میں الشفاء آئی ٹرسٹ اعلیٰ معیار کا ادارہ ہے , وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا الشفاء ٹرسٹ کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الشفاء ٹرسٹ کیلئے جنرل (ر) جہانداد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ‘ وہ لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لانیؑ کا جذبہ رکھتے تھے ‘ ٹرسٹ کیلئے ہزاروں لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا ‘ صحت کے شعبے میں الشفاء آئی ٹرسٹ اعلیٰ معیار کا ادارہ ہے ۔ وہ ہفتہ کو الشفاء ٹرسٹ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جنرل (ر) جہاندا د نے ٹرسٹ کیلئے مختلف ممالک کے وورے بھی کئے۔
الشفاء آئی ٹرسٹ کی خدمات میں بیرون ملک پاکستانیوں کا بھی حصہ ہے۔ اس ٹرسٹ کی مختلف شہروں میں شاخیں قائم کی گئی ہیں اس سے اب تک لاکھوں لوگ استفادہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے بچوں کے امراض چشم کیلئے پہلے ہسپتال کا قیام خوش آئند ہے۔ توقع ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ معیاری خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ کیلئے جنرل (ر) جہانداد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لانے کا جذبہ رکھتے تھے۔ ٹرسٹ کیلئے ہزاروں لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا۔ صحت کے شعبے میں الشفاء آئی ٹرسٹ اعلیٰ معیار کا ادار ہ ہے۔ …

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp