اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی‘مہک نور

لاہور : نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔ اپنے ایک انٹرو یو میں مہک نور نے کہا کہ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتاہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے کام میں مخلص ہونا پہلی ترجیح ہے۔ محنت اور لگن کے ساتھ کام کرکے اپنا اور اپنے وطن کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp