شوبز کی دنیا میں آکر زندگی کا تلخ نصاب پڑھنے کو ملا ‘ اداکارہ ہما علی

لاہور : فلم اور اسٹیج کی معروف اداکارہ ہماعلی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں آکر زندگی کا تلخ نصاب پڑھنے کو ملا ہے جو چیزیں میں عام زندگی میں نہیں سیکھ سکتی تھی وہ باتیں میںنے شوبز کے شعبے میں آکر سیکھی ہیں۔ انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا شمار ان خوش قسمت لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت کے بلبوتے پر شوبز کی دنیا میں اپنا مقام بنایا اور آج میں اسٹیج ڈرامے کا لازمی حصہ بن چکی ہوں جو کسی بھی فنکار کیلئے اعزاز کی بات ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شالیمار تھیٹر میں مسلسل 8واں اسٹیج ڈرامہ کررہی ہوں اور ’’سالے خان ‘‘کے نام سے جاری ڈرامہ میں میری پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور میری کوشش ہے کہ ہمیشہ اپنے پرستاروں کے معیار کے مطابق پرفارم کروں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp