Arnold Schwarzenegger Go Through Heart Surgery

آرنلڈ شوازینگر کی ایمرجنسی اوپن ہارٹ سرجری

لاس اینجلس کے کیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں کی دل کا والو بدلنے کے عمل میں پیچیدگی کے فوری بعد اوپن ہارٹ سرجری

ممبئی : معروف ہولی وڈ اسٹار اور امریکی ریاست کے کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازینگر کو ایمرجنسی میں اوپن ہارٹ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑا ہے۔ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں ایک دوسری ویب سائٹ ٹی ایم زی کے حوالے سے بتایا گیا کہ اوپن ہارٹ سرجری کئی گھنٹے تک جاری رہی اور اس کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب اداکار دل کے کیتھیٹر والو بدلنے کیلئے ہسپتال میں داخل ہوئے تاہم اس میں پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔
لاس اینجلس کے کیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے دل کا والو بدلنے کے عمل میں پیچیدگی کے فوری بعد اوپن ہارٹ سرجری کی۔اب آرنلڈ کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے تاہم اب تک ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ 70 سالہ اداکار کو دل کی سرجری کروانا پڑی ہے، 1997 میں بھی ان کا ایک والو تبدیل کیا گیا تھا۔
اس وقت آرنلڈ کے مطابق میں خود کو بیمار یا کسی قسم کی علامت محسوس نہیں کررہا، مگر میں جانتا ہوں کہ اس عارضے کا جلد یا بدیر علاج کرانا ہوگا، میں نے ڈاکٹروں کو کہا کہ ابھی کرلیں کیونکہ ابھی میں جوان اور صحت مند ہوں۔اداکار بننے سے پہلے باڈی بلڈنگ مقابلوں کیلئے اسٹرائیڈ کے استعمال کے باعث بھی انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ٹرمینیر سیریز، پریڈیٹر اور متعدد فلموں نے انہیں ہولی وڈ کا سپراسٹار بنادیا جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔2003 سے 2011 تک وہ کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہے اور فی الحال ٹرمینیٹر سیریز کی نئی فلم میں کام کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp