روس نے دنیا کے سب سے جدید، خطرناک اور تباہ کن بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شیطان 2 کا کامیاب تجربہ کر لیا

ماسکو : روس نے دنیا کے سب سے جدید، خطرناک اور تباہ کن بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شیطان 2 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شیطان 2 کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ روس کا دعویٰ ہے کہ سرمت نامی یہ میزائل دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل بیک وقت 24 جوہری وار ہیڈز اور 10 ٹن تک دھماکا خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ ملک کے شمال میں واقع ایک پورٹ سے کیا گیا اور میزائل نے اپنے ابتدائی اہداف حاصل کرلیے۔ سرمت میزائل کے رینج کی کوئی حد نہیں، یہ کسی بھی میزائل دفاعی حصار سے گزر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp