فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘کا مجموعی طور پر 106.77کروڑ کا بزنس

ممبئی ۔ : بالی وڈ فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ نے ریلیز کے 5 ہفتوں میں مجموعی طور پر 106.77کروڑ کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار لو رنجن کی فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ رواں سال 23 فروری کو ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 45.94 کروڑ، دوسرے ہفتے میں 29.77، تیزرے ہفتے میں 17.93، چوتھے ہفتے میں 8.88 ، پانچویں ہفتے میں 4.25 اور مجموی طور پر 106.77کروڑ روپے کما چکی ہے، فلم میں اداکار سنی سنگھ، کارتک آریان اور نشرت بروچا نے مرکزی کردار ادا کیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp