Minor Fire Breaks Out In Ajman City Centre

متحدہ عرب امارات ، عجمان سٹی سینٹر میں معمولی آتشزدگی

عجمان : متحدہ عرب امارات میں عجمان سٹی سینڑ میں گزشتہ روز معمولی آگ بھڑک اٹھی ۔ تاہم ہزاروں دکانداروں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ۔ عجمان سول دفاع کے ترجمان لیفٹینینٹ محمد ال مہیری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عجمان سٹی سینٹر کے سیکیورٹی گارڈز نے آگ لگنے کی اطلاع دی تھی۔ جس پر فوری طور پر سول دفاع نے ایک ٹیم جائے حادثہ پر بھیجی اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی گارڈز کی مدد سے دکانداروں اور باقی کے افراد کو سینٹر سے باہر نکالا۔ فائر فائیٹرزکی ٹیم ایک منٹ کے اندر اندر آگ کو بجانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ علاقے کو محفوظ کرنے کے بعدخریدار اور دکاندار سینٹر میں واپس آئے.

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp