چیرن جیوا کے ساتھ فلم ’’سیرا ناراسمہا ریڈی‘‘میں کام کرنا اعزاز کا باعث ہے، امیتابھ بچن

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ اداکار و سپر سٹار چیرن جیوا کے ساتھ بھارتی تاریخی فلم ’’سیرا ناراسمہا ریڈی‘‘ میںکام کرنا اعزاز کا باعث ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر فلم کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار و میگا سٹار چیرن جیوا گاڑو کے ساتھ فلم ’’سیرا ناراسمہا ریڈی‘‘ میں کام کرنا ان کے لئے خوشی اور اعزاز کا باعث ہے۔ فلم میں اداکار امیتابھ بچن مہمان اداکار کے طور پر دکھائی دیں گے، ہدایتکار سوریندر ریڈی کی فلم کی کہانی فریڈم فائٹر اوی یالاواڈا ناراسمہا ریڈی کی زندگی پر مبنی ہے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp