فلم ’’بھارت‘‘ کے سکرپٹ کے آخری مرحلے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،علی عباس ظفر

ممبئی ۔ : بالی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے سکرپٹ کے آخریمرحلے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر نے ٹویٹر پر غروب آفتاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے سکرپٹکے آخری مرحلے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فلم کی کہانی 2014ء میں بنائی گئی جنوبی کوریا کی فلم ’’اوڈی ٹو مائی فادر‘‘ سے ماخوذ ہے، فلم ’’بھارت‘‘ آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 31 مارچ 2018

Share On Whatsapp