سوہائے علی ابڑو کی ’’موٹر سائیکل گرل‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

کراچی : نامور پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی فلم ’’موٹر سائیکل گرل‘‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ سوہائے علی ابڑو فلم’’موٹر سائیکل گرل‘‘کے ذریعے ایک بار پھر اپنی اداکاری کا جادو جگانے کیلئے تیار ہیں۔’’موٹر سائیکل گرل‘‘میں سوہائے ایک ایسی 20 سالہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو عام خواتین کے برعکس موٹر سائیکل چلانے کا خواب دیکھتی ہیں اور اپنے والد کی خواہش کو پورا کرنے نکل پڑتی ہے جو موٹر سائیکل پر چین کی سرحد سے متصل پاکستان کے آخری شہر خنجراب کا سفر کرنا چاہتے ہیں لیکن زندگی انہیں مہلت نہیں دیتی۔۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp