کرن جوہر کی فلم شدت میں سری دیوی کی جگہ مادھوری نے لے لی

, ْ مادھوری کا ہیرو کون ہوگا اس حوالے سے جیکی شیروف اور انیل کپور کے حوالے سے جھگڑا شروع

ممبئی : رواں ماہ 19 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی بولی وڈ فلم ’شدت‘ میں سری دیوی کی جگہ مادھوری ڈکشٹ نے لے لی۔’شدت‘ میں سری دیوی کی جگہ مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیے جانے کے حوالے سے سری دیوی کی بیٹی اور خاندان نے بھی خوشی کا اظہار کیا تھا۔تاہم اب اس فلم کے مرکزی ہیرو کے حوالے سے جھگڑا سامنے آیا ہے، اطلاعات ہیں کہ فلم کی ٹیم نے سنجے دت کو فلم سے خارج کردیا۔
پہلے اطلاعات تھیں کہ ’شدت‘ میں سنجے دت مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئینگے ، تاہم خبر آئی ہے کہ فلم میں مرکزی اداکارہ کی تبدیلی کے بعد مرکزی اداکار کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔دکن کیرونیکل کے مطابق اب ’شدت‘ میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ سنجے دت نہیں بلکہ انیل کپور یا جیکی شروف میں سے کوئی ایک رومانس کرتا نظر آئے گا۔ذرائع کے مطابق فلم کی ٹیم کی پہلی کوشش یہی ہے کہ انیل کپور کو فلم میں کاسٹ کیا جائے، تاہم خبریں ہیں کہ وہ دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہنے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 مارچ 2018

Share On Whatsapp